ابنا: افغان وزارت داخلہ نے آج کہا ہے کہ افغانستان کے صوبوں کابل ، بغلان ، خوست ، لوگر ، غزنی اور ارزگان میں افغان سیکورٹی فورسز کے حملوں میں طالبان کے نو جنگجو ہلاک ہوگۓ ہیں جبکہ تیئیس طالبان جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔ افغان وزارت دفاع نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جن میں کہا گيا ہے کہ زابل اور لغمان صوبوں میں دو فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگۓ ہیں ۔ دریں اثناء افغانستان میں موجود غیر ملکی فوجیوں نے راتوں کو اپنے آپریشن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوۓ صوبۂ نیمروز کے شہر پرغوری میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ افغانستان میں امریکی قیادت میں غیر ملکی فوجیوں کے رات کے وقت آپریشنوں کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ جب افغان صدر حامد کرزئي نے بارہا غیر ملکی فوجیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ راتوں کے اپنے آپریشنوں اور افغان شہریوں کے گھروں پر حملوں کا سلسلہ بند کردیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110